امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان سے ’’ ڈو مور کا مطالبہ کردیا

ہم پاکستان کے ساتھ کام کر رہے ہیں اسے اپنی سرحدوں کے اندر مختلف علاقوں تک دہشت گردوں کی رسائی روکنے کے لیے کام کرنا چاہیے٬ جان کربی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:18

امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان سے ’’ ڈو مور کا مطالبہ کردیا

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) امریکا نے پاکستان پر ایک مرتبہ پھر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر مختلف علاقوں تک دہشت گردوں کی رسائی بند کرے۔ان خیالات کا اظہار اسٹیٹ دپارٹمنٹ کے ترجمان جان کربی نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کیا۔جب ان سے جماعت الدعوةکے سربراہ حافظ سعید کے حالیہ بیان سے متعلق تبصرہ مانگا گیا تو ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ' میں ایک دہشت گرد کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا'۔

یاد رہے کہ حال ہی میں حافظ سعید کا ایک بیان سامنے آیا تھا٬ جس میں ان کا کہنا تھا کہ 'امریکا ہمارے دشمن کی ایما پر ہماری افواج اور جوہری ہتھیاروں کی تعداد کم کرنے کی کوشش کرر ہا ہی'۔ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے مزید کہا کہ٬ 'ہم پاکستان کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اس بات پر زور دیتے ہیں کہ پاکستان کو اپنی سرحدوں کے اندر مختلف علاقوں تک دہشت گردوں کی رسائی روکنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

'یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ امریکا پاکستان پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر زور دیتا آیا ہے۔اس سے قبل رواں برس اگست میں ایک میڈیا بریفنگ کے دوران اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہا تھا٬ 'ہم پاکستانی حکومت کو اس حوالے سے واضح کرچکے ہیں کہ انھیں تمام دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے٬ ان کے خلاف بھی جو پاکستان کے پڑوسی ممالک کو نشانہ بناتے ہیں اور پاکستان کو ان دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کردینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :