آنٹونیو گوٹیرس باضابطہ طور پر اقوام متحد ہ جنرل اسمبلی کے سیکرٹری جنرل منتخب

رکن ممالک نے قرارداد کے ذریعے پرتگال کے سابق وزیر اعظم کو5 سال کیلئے منتخب کیا بان کی مون کی جگہ فرائض سرانجام دینگے

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:18

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے آنٹونیو گوٹیرس کو باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کا نیا سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا۔آنٹونیو گوٹیرس بانکی مون کی جگہ سیکریٹری جنرل کے فرائض انجام دیں گے گے۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل کو منتخب کرنے کی تقریب ہوئی٬ جس میں 193 رکن ممالک نے قرارداد کے ذریعے پرتگال کے سابق وزیر اعظم آنٹونیو گوٹیرس کو نیا سیکریٹری جنرل منتخب کرنے کی منظوری دی۔

آنٹونیو گوٹیرس آئندہ 5 سال کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے فرائض انجام دیں گے اور آئندہ سال یکم جنوری سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔30 اپریل 1949 کو لسبن میں پیدا ہونے والے آنٹونیو گوٹیرس نے 1974 کے ’کارنیشن انقلاب‘ کے بعد پرتگال کی سوشلسٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

(جاری ہے)

انقلاب کے نتیجے میں پرتگال میں تقریباً پانچ دہائیوں کے بعد آمریت کا خاتمہ ہوا تھا۔

آنٹونیو گوٹیرس انقلاب کے بعد 1976 میں پرتگال کے پہلے جمہوری انتخابات میں قانون ساز منتخب ہوئے اور جلد ہی بہترین خطیب کے طور پر ساکھ قائم کی۔وہ پرتگالی کے علاوہ انگریزی٬ فرینچ اور ہسپانوی زبانوں کے بھی ماہر تھے۔آنٹونیو گوٹیرس 1992 میں اس وقت کی اپوزیشن جماعت سوشلسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے٬ جس کے بعد ان کی بدولت پارٹی نے 1995 کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور آنٹونیو گوٹیرس ملک کے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔ان کی پارٹی نے 1999 کے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :