ساہیوال٬ سٹیج ادا کارہ پر تیزاب ڈالنے والے گرفتارملزم کی درخواست ضمانت مسترد

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:18

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال شبیر حسین اعوان نے سٹیج ادا کارہ اور ماڈل انجم شہزادی پر تیزاب پھینکنے والے گرفتار ملزم فہد خاںلودھی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ساہیوال(آن لائن)ملزم فہد خاںنے 25مئی 2016کو جب وہ اپنے چک 9-134ایل سے اپنے کزن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر لاہور جانے کے لیے عارف والا موڑ بس سٹینڈ پر پہنچی تو موٹر سائیکل سوار فہد خاں اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ آگیا اور آتے ہی تیزاب کی بوتل سٹیج ادا کارہ اور ماڈل انجم شہزادی پر انڈیل دی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی جسے سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ملزم ادا کارہ سے شادی کا خواہش مند تھا اور ادا کارہ شادی کے لیے رضا مند نہ ہوئی تھی ۔

پولیس نے مقدمہ ملزموںکے خلاف درج کر کے ملزم فہد خاں لودھی کو گرفتار کر لیا تھا ۔