فیصل آباد: کسٹم اینٹی سمگلنگ سٹاف کی ائرپورٹ پر کارروائی ٬دبئی سے آنیوالا مسافر گرفتار

66آئی فون اور شراب کی بھاری تعداد میں بوتلیں برآمد

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:18

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) کسٹم اینٹی سمگلنگ سٹاف نے فیصل آباد ائرپورٹ پر دبئی سے آنیوالے موبائل کا غیر قانونی کام کرنے والے مسافر بلال کو گرفتار کرکے اسے سے 66آئی فون اور شراب کی بھاری تعداد میں بوتلیں برآمد کی ہیں ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق ملزم بلال ایک عرصہ سے دبئی سے غیر قانونی طور پر آئی فون لا کر محکمہ کسٹم کی ملی بھگت سے کام کرتا تھا چنانچہ اطلاع ملنے پر کسٹم اینٹی سمگلنگ سٹاف نے فیصل آباد ائرپورٹ پر چھاپہ مار کر ملزم بلال کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے آئی فون اور بھاری مقدار میں غیرملکی شراب کی بوتلیں برآمد کرلی ہیں پولیس نے ملزم کیخلاف کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے