کیسکو انجینئرزافسران ایسوسی ایشن کا انجینئرنصیب اللہ کے اغواکے واقعہ پر اظہار مذمت٬ ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)انجینئرزافسران ایسوسی ایشن کے صدر میرمجیب الرحمن مری اور جنرل سیکریٹری نظام اچکزئی اوردیگر عہدیداروںنے گزشتہ دنوں ایکسئن کیسکوایس ایس اینڈ ٹی(GSO) تربت ڈویژن انجینئرنصیب اللہ بلوچ کے اغوا کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے اوراپنے بیان میں صوبائی حکومت سے مغوی کی فوری بازیابی اورواقعہ میں ملوث ملز مان کی گرفتاری کا مطالبہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ میں تمام انجینئرزکے تحفظ کو یقینی بنایاجائے۔