ترجمان حکومت بلوچستان کا شہلیلااحمد زئی کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ترجمان حکومت بلوچستان انوار الحق کاکڑ نے قومی خواتین فٹبال ٹیم کی ممتاز کھلاڑی شاہ لائلہ احمد زئی کی ناگہانی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہ لائلہ احمد زئی نے کم عمری میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان اور بلوچستان کانام روشن کیا جو کہ بلوچستان کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ شاہ لائلہ احمد زئی نے 2009 .

(جاری ہے)

2011اور 2013 میں پاکستان کے بہترین فٹبال کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی پہلی خاتون کھلاڑی ہے جنہوںنے کسی بھی بین الا اقوامی مقابلے میں گولز کی ہٹ ٹرک کی ہے اور فیفا کی جانب سے کم ترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی حاصل کیا ترجمان حکومت بلوچستان انوار الحق کاکڑ نے شاہ لائلہ احمد زئی کی ناگہانی موت پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان اور سینیٹر روبینہ عرفان سے ہمدری اور تعزیت کی۔

متعلقہ عنوان :