وزیراعلیٰ بلوچستان کا شہلیلااحمد زئی کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سابق صوبائی وزیر آغا عرفان کریم اور سینٹر محترمہ روبینہ عرفان کی صاحبزادی خواتین کی قومی فٹبال ٹیم کی کھلاڑی شہلیلا احمد زئی کے ٹریفک حادثہ میں جابحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مرحومہ کے والدین کے نام اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ مرحومہ انتہائی باصلاحیت فٹبالر تھیںجنہوں نے فٹ بال کے کھیل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر بلوچستان کا نام روشن کیااور بلوچستان کے مثبت تاثر کو اُجاگر کیاان کی وفات سے بلوچستان ایک اچھے کھلاڑی سے محروم ہو گیا ہے۔

انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :