ڈیرہ ٬ تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں تصادم‘3افراد جاں بحق ‘2زخمی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:08

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ڈیرہ مرادجمالی کے قریب تیز رفتاردوموٹرسائیکلوں میں تصادم سے تین افراد جاں بحق اوردوشدید زخمی ہوگئے٬ زخمیوں کو مزید علاج کے لئے لاڑکانہ منتقلکردیا گیا۔

(جاری ہے)

صدرپولیس ڈیرہ مرادجمالی کے مطابق سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر واقع مقامی پیٹرول پمپ کے قریب دوتیز رفتار موٹرسائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں تین افراد اللہ ڈنہ٬عبدالرشید٬اورمحمد اسلم موقع پر ہی جاںبحق ہوگئے جبکہ دو افراد اللہ وسایا اورشعبان علی شدید زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع پر صدرپولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے افرادکی نعشوں اورزخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی منقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امدادکے بعد مزید علاج کے لئے لاڑکانہ ریفر کردیا گیا اورجاں بحق ہونے والے افرادکی نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا حادثے کی مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :