Live Updates

عمران خان اسلام آبادکوبند نہیںکرسکتے ٬ وہ خیبر پختونخوامیںاحتساب کاگلاگھونٹ کراسلام آبادمیںاحتساب کاناٹک رچانے کی کوشش نہ کریں ٬ صوبے کی تعمیروترقی اورعوام کی فلاح وبہودپرتوجہ دی جائے ٬مسلم لیگ(ن)16اکتوبرکوتحریک انصاف کی منفی اوردھرنوںکی سیاست کیخلاف قوت کامظاہرہ کریگی٬ ممبر صوبائی اسمبلی جمشیدمہمنداپنے ہزاروںساتھیوںسمیت مسلم لیگ (ن) میںشمولیت کااعلان کرینگے٬آئندہ عام انتخابات میںبلے والے بلوںمیںچھپتے پھرینگے٬ "دھرنانہیں کام" کے نعرے کیساتھ خیبرپختونخواکے عوام کوانکاحق دلانے کیلئے جدوجہدجاری رکھیںگے ٬ صوبائی حکمران تعمیری کام کی بجائے ساڑھے تین برس سے دھرنوںاورسٹیج شوکے انعقادمیںمصروف ہیں ٬ کے پی کے صوبہ تحریک انصاف کی منفی سیاست کی وجہ سے دیگرصوبوں سے ترقی کے مقابلے میںپیچھے رہ گیا

وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان اسلام آبادکوبندتونہیںکرسکتے البتہ خیبرپختونخواکو ایک عرصے سے بندکیاہواہے٬مسلم لیگ(ن)16اکتوبرکوتحریک انصاف کی منفی اوردھرنوںکی سیاست کیخلاف قوت کامظاہرہ کریگی جس میںممبر صوبائی اسمبلی جمشیدمہمنداپنے ہزاروںساتھیوںسمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میںشمولیت کااعلان کرینگے٬آئندہ عام انتخابات میںبلے والے بلوںمیںچھپتے پھرینگے۔

"دھرنانہیں کام" کے نعرے کیساتھ خیبرپختونخواکے عوام کوانکاحق دلانے کیلئے جدوجہدجاری رکھیںگے کیونکہ صوبے کے حکمران تعمیری کام کی بجائے ساڑھے تین برس سے دھرنوںاورسٹیج شوکے انعقادمیںمصروف ہیںجس کے باعث صوبے کے عوام احساس محرومی کے شکارہیںاورہمارا صوبہ تحریک انصاف کی منفی سیاست کی وجہ سے دیگرصوبوںکیساتھ ترقی کے مقابلے میںپیچھے رہ گیاہے۔

(جاری ہے)

عمران خان خیبر پختونخوامیںاحتساب کاگلاگھونٹ کراسلام آبادمیںاحتساب کاناٹک رچانے کی بجائے صوبے کی تعمیروترقی اورعوام کی فلاح وبہودپرتوجہ دیں۔ وہ جمعرات کو پشاور پریس کلب میںپریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پرپارٹی کے رہنمااور کارکن کثیرتعدادمیںموجودتھے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ وفاقی حکومت نے چارسدہ٬نوشہرہ٬صوابی اورکرک میںپاسپورٹ دفاترکے قیام٬سوئی گیس کیلئے مردان ریجن کی منظوری٬متعددہسپتال٬لواری ٹنل کی بروقت تعمیر٬غربائ اورمساکین کیلئے سویٹ ہومزکے قیام سمیت دیگرترقیاتی کاموںسے واضح کیاہے کہ موجودہ وفاقی حکومت خیبرپختونخواکوترقی کی راہ پرگامزن کرنے اورعوام کے مسائل ترجیحی بنیادوںپرحل کرنے میںسنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے نہ کہ صرف زبانی جمع خرچ سے کام لیاجارہاہے۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک کی معیشت کاسمت درست کرکے ملک کوترقی کی راہ پرڈال دیاہے جس کے دور رس اثرات مرتب ہوںگے مگرعمران خان کوڈرہے کہ اگرپاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنی مدت پور کی اورترقی کاپہیہ اسی طرح کامیابی سے چلتارہاتو تحریک انصاف2018کے عام انتخابات میںکونسلرکی نشست بھی نہیںجیت سکتی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان صاحب خودبھی آف شورکمپنی کے مالک ہے اورانکے دائیںبائیںبھی آف شورکمپنی کے مالکان موجودہیںتاہم آف شورکمپنی ٹولہ دوسروںکیخلاف احتجاج کرکے اپنامذاق اڑارہے ہیں٬خان صاحب وطن عزیزکی ترقی کی راہ میںرکا?ٹیںکھڑی کرکے ملک دشمنی کے مرتکب ہورہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ خان صاحب نے کشمیرمسئلے پرپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کرکے ملک دشمنی کے عزائم ظاہرکردیئے اورقومی یکجہتی کوسبوتاڑکرنے کی ناکام کوشش کی۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ ہرمحاذپرعمران خان منفی سیاست کامقابلہ کرینگے اور16اکتوبرکاجلسہ تحریک انصاف کی منفی سیاست کیخلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات