بڑی اپوزیشن جماعتوں کا انکار٬تحریک انصاف نے پانامالیکس اور حکومت مخالف تحریک کیلئے مذہبی جماعتوںسے رابطے شروع کردئیے٬عمران خا ن نے مذہبی جماعتوں اور تمام مکاتب فکرکے علماء کرام کوحکومت مخالف تحریک میں شامل کرنے کیلئے پارٹی کی سنٹرل اور صوبائی قیادتوں کوٹاسک دیدیا

مفتی سعیدکی سربراہی میںعلماء و مشائخ ونگ بھی منظم‘شاہ محمود قریشی بھی سرگرم٬عمران خان آئندہ چند روز میں خود بھی بڑی مذہبی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات کریں گے٬حکومت مخالف تحریک میں مذہبی جماعتوں اور علماء کرام کو شرکت پرآمادہ کرکے حکومت پردبا? بڑھایا جائے گا٬علماء کرام کوخطبات جمعہ اور مذہبی اجتماعات میں کرپشن اور پانامالیکس کے ایشواٹھا نے پر تیارکیا جائے گا٬ذرائع

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:05

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) بڑی اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے 30اکتوبرکے اسلام آباد دھرنے میں شرکت سے انکار کے بعد تحریک انصاف نے پانامالیکس اور حکومت مخالف تحریک کیلئے مذہبی جماعتوں اور تمام مکاتب فکر کے علماء سے رابطے شروع کردئیے۔باخبرذرائع کے مطابق پارٹی چئیرمین عمران خان نے علمائ کرام اور مذہبی جماعتوں کے رہنما?ں کوحکومت مخالف تحریک میں شامل کرنے کیلئے پارٹی کی سنٹرل اور صوبائی قیادت کو ٹاسک دے دیاہے۔

عمران خان آئندہ چند روزمیں خود بھی بڑی مذہبی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت علماء کرام اور مذہبی جماعتوں کوحکومت مخالف تحریک میں شامل کرکے پانامالیکس کے ایشو پرحکومت پردبا? بڑھانا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مفتی سعیدکی سربراہی میں پارٹی کے علمائ و مشائخ ونگ کو بھی منظم کیا گیا ہے جو نہ صرف علماء کرام سے رابطے کرکے انہیں کرپشن کیخلاف اور پاناما لیکس پرحکومت مخالف تحریک میں شرکت پر آمادہ کرے گی بلکہ انہیں خطبات جمعہ اور مذہبی اجتماعات میں بھی کرپشن اور پانامالیکس جیسے ایشو اٹھانے پر قائل کرے گی تاکہ گراس روٹ لیول پر حکومت مخالف تحریک کو منظم کیا جاسکے۔

دوسری طرف پارٹی چئیرمین عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کی مرکزی وصوبائی قیادت نے تمام مکاتب فکر کے علمائ کرام اور مذہبی جماعتوں سے رابطے شروع کرد ئیے ہیں۔علماء کرام اور مذہبی جماعتوں کے رہنما?ں کو حکومت مخالف تحریک میں شرکت اور30اکتوبر کے اسلام آباد دھرنے کی حمایت پر آمادہ کیا جائے گا۔اس سلسلے میں تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پارٹی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز ملتان کے ایک بڑے دینی مدرسے کا بھی دورہ کیا اور علماء سے بھی ملاقات کی۔

اس سے دو روزقبل بھی پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میںمختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کے وفد سے ملاقات کی اور انہیں حکومت مخالف تحریک میں شرکت پر آمادہ کیا۔ علماء کرام کے وفد سے پی ٹی آئی کے چیئرمین کی ملاقات کا اہتمام پارٹی کے علماء ونگ کے صدر مفتی سعید نے کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد دھرنے میں پاکستان عوامی تحریک ٬پیپلزپارٹی اور اپوزیشن کی دوسری جماعتوں کی طرف سے تحریک انصاف کی حمایت سے انکار کے بعدپی ٹی آئی قیادت نے علماء کرام اور بڑی مذہبی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کیا۔

اس حوالے سے آئندہ چند روز میں پارٹی چیئرمین عمران خان کی جماعت اسلامی ٬ جے یوآئی (س)٬سنی تحریک٬مجلس وحدت المسلمین سمیت دیگربڑی مذہبی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات متوقع ہے۔