وزیراعلیٰ سندھ پہلے کراچی میں آباد مہاجروں کی کچی آبادیوں کو لیز دیں,مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے کراچی کے 100کے قریب گوٹھوں کو لیز دینے کے فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پہلے بھی سابقہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کراچی کے سینکڑوں گوٹھوں کو لیز دی ٬ یہ وہ گوٹھ ہیں جو راتوں رات آباد کئے گئے اور ان میں اندرون سندھ سے سندھی النسل افراد کو لاکر ایک منصوبہ بندی کے تحت آباد کیا گیا پھر ان کے غیرقانونی قبضوں کو لیز کے نام پر مستقل کردیا گیا لیکن کراچی کی سینکڑوں کچی آبادیاں ایسی ہیں جو 40سے 50 سالوں سے آباد ہیں ان میں بجلی ٬ گیس٬ پانی کے میٹر بھی لگے ہوئے ہیں لیکن ا کے مالکان کو آج تک ان آبادیوں کی لیز کرکے نہیں دی گئی اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ ان آبادیوں میں مہاجر قیام پذیر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت جو کراچی کے مہاجروں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر کاربند ہیں اور اندرون سندھ کے پسماندہ ترین گوٹھ کے لوگوں کو کراچی کے نواحی علاقوں میں لاکر بسارہی ہے پھر ان کی آبادیوں کو لیز کرکے انہیں مالکان حقوق دید یئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں غیرقانونی طورپر راتوں رات کچی آبادیاں بنانا٬زمینوں پر قبضے بھی اتنا ہی بڑا جرم ہے جتنا بڑا جرم چائنا کٹنگ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سب سے پہلے کراچی کی اُن کچی آبادیوں کو لیز دیں جن میں آباد مہاجروں نے کراچی کو گل وگلزار بنانے کیلئے اپنا خون پسینہ ایک کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح اندرون سندھ سے بھی لوگوں کو لاکر آباد کیا جارہا ہے جس سے کراچی میں نہ صرف جرائم میں اضافہ ہوا ہے٬ بلکہ کراچی کی آبادی کا توازن بگڑنے کے علاوہ ہر روز مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے٬ انہوں نے کہاکہ موجودہ وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ صرف وہ فیصلے کررہی ہے جس سے مہاجروں کو نقصان پہنچایا جاسکے اور مہاجروں کو ان کی محب وطنی کی سزا دی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :