Live Updates

پیپلز پارٹی کو عمران خان سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے٬تحریک انصاف سندھ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف سندھ نے حکومت سندھ کے مشیر اطلاعات کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کو عمران خان سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے٬ پی ٹی آئی سندھ کی سیکریٹری اطلاعات دعا زبیر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 30اکتوبر کو ان حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے٬ بظاہر تو پیپلز پارٹی بھی ان سے نجات کی بات کر رہی ہے لیکن عمرا ن خان عمل کے میدان میں ہیں صرف باتیں نہیں کر رہے۔

(جاری ہے)

عمران خان حکومت مخالف قوتوں کو عملی میدان میں جدوجہد کی اپیل کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف سیمت مختلف سیاسی جماعتوں کے اندر مختلف خیالات کے رہنما رہتے ہیں۔ تحریک انصاف میں کوئی ٹوٹ پھوٹ نہیں ہے۔ جو ملک توڑنے کی باتیں کر رہے ہیں پی ٹی آئی ان کے خلاف ہے۔ جو کرپشن اور لوٹ مار زندہ ہیں غریب عوام کی خابر ان کا خاتمہ ضروری ہے٬ لیکن پیپلز پارٹی کا ووٹر اس سے مایوس ہے ۔مولابخش چانڈیو کو مشورہ ہے کہ وہ تحریک انصاف کی فکر کرنے کے بجائے اپنی پارٹی کے اندرونی اختلافات پر توجہ دی جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات