ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتدار احمد کا عاشورہ محرم کے موقع پر انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے کئے جانے والے مثالی انتظامات پر افسران و عملے کو زبر دست خراج تحسین پیش

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتدار احمد نے عاشورہ محرم کے موقع پر انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے کئے جانے والے مثالی انتظامات پر افسران و عملے کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ میونسپل کمشنر اشفاق احمدملاح اور تمام افسران و عملہ نے جس بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا اورپوری محنت و لگن سے فرائض انجام دئے اس پر انہیں اپنی اوربلدیہ غربی کی عوام کی جانب سے مبارک باد پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جس طرح محرم الحرام میں صفائی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی امور کی انجام دیہی کیلئے پلاننگ کی گئی مجھے امید ہے کہ اسی طرح آئندہ بھی سہولیات کی فراہمی کیلئے جامع منصوبہ بندی کے زریعہ فرائض کی انجام دیہی کوجاری رکھا جائے انہوں نے امن وامان کے حوالہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو بھی سراہا بعدازاں مختلف مکاتب فکر کے علماء سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور علاقہ معززین نے ایڈمنسٹریٹر سے ملاقات کی اور عاشورہ کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے کیئے جانے والے انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سرپرستی میں انتظامیہ بلدیہ غربی نے عزادران کو مثالی سہولیات فراہم کیں ایڈمنسٹریٹر نے بھی آنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول رکھنے میں آپ تمام حضرات نے جس نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا اس پر دل کی گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :