سیدنا حضرت حسین ؓ کے نقشے قدم پر چل کر ہی وقت کے ظالموں سے مقابلہ کیاجاسکتا ہے٬مفتی عبدالقادر جعفر

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء)پاکستان یکجہتی کونسل سندھ کے زیر اہتمام یوم شہدائے کربلا کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا جس میں پاکستان یکجہتی کونسل سندھ صدر علامہ قاری سجاد تنولی٬ مرکزی سیکریٹری جنرل مفتی عبدالقادر جعفر٬ علامہ نورالرحمن رحمانی٬ خواتین ونگ کی سرپرست ڈاکٹر عاصمہ شیرازی٬ صوبائی صدر مصباح فاروقی٬ جنرل سیکریٹر ی حافظہ فوزیہ عثمانی نے شرکت کی اس موقع حضرت حسین ؓ اور شہدائے کربلا پر تحقیقی بیان پیش کئے ۔

مقررین نے خطاب میں کہا کہ سیدنا حضرت حسین ؓ نے ظالم حکمرانوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا اور حضرت حسین ؓ نے اپنے خطبے میں ارشاد فرمایا تھا کہ قرآن و سنت کی تفویض واشاعت کیلئے نکلا ہوںاُنہو ںنے کہاکہ شہدائے کربلا نے ہر ظلم و مظالم کے خلاف آخری حد تک لڑنے کا درس دیا ہے دین اسلام کے خاطر شہدائے کربلا کی قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیںگی ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ سیدنا حضرت حسین ؓ کے نقشے قدم پر چل کر ہی وقت کے ظالموں سے مقابلہ کیاجاسکتا ہے اور اُن ہی کے نقشے قدم پر چل کر ہی وقت کے ظالموں سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے ٬حالیہ برسوں سے جن حالات سے ہم گذرے ہیں ہمیں ثابت قدمی رہنے کی ضرورت ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ محر م الحرام ہجری سال کا پہلا مہینہ ہے ٬ اس کے ساتھ ہماری بہت ساری یادیں وابستہ ہیں ۔

سب سے پہلے اس سے ہجری سال کاآغاز حضرت عمر ؓ کے حکم سے ہوا ٬ اس کے بعد حضرت عمر ؓ کی شہادت بھی اسی مہینے میں ہوئی اور اسی محرم کو عاشورہ کا دن بھی ہے ۔جس کی اسلام سے پہلے کی بھی مناسبت ہے اور اسلام کے بعد تو اس دن کو سیدنا حضرت حسین ؓ کی شہادت کی مناسبت کی وجہ سے بہت زیادہ تعلق ہے ۔ آخرمیں تمام شرکاء نے پاک آرمی٬ رینجرز سندھ اور سندھ پولیس کا عاشورہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے پر خراج تحسین پیش کیا اور سیمینار کے اختتام پر اسلام اور وطن عزیز کیلئے دعائیں کی گئیں۔