لاہور٬یوٹیلٹی سٹورز پر قیمتیں سرکاری ریٹ کے مطابق٬ گاہگ نہ ہونے کے برابر

شہری سپر سٹورز کا رخ کرنے لگی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء)یوٹیلٹی سٹورز پر قیمتیں سرکاری ریٹ کے مطابق مگر گاہگ نہ ہونے کے برابر ٬ شہری سپر سٹورز کا رخ کرنے لگے۔

(جاری ہے)

یوٹیلٹی سٹورز پر چینی 65روپے میں فروخت کی گئی ٬ مختلف دالوں کی قیمتیں بھی سرکاری ریٹ کے مطابق اور ریک پر آویزاں بھی گئی تھی مگر شہری پرائیوٹ سپر سٹورز سے سودا لینے میں آسانی محسوس کرتے ہیں۔یوٹیلٹی سٹور ملازمین کے مطابق شام میں گاہگ زیادہ تعداد میں آتے ہیں مگر ایک سے دو اشیا خریدتے ہیں۔ (ایم سلیمان)