کوئٹہ٬مولانا غفوری حیدری کی وفد کے ہمراہ شہید شمس اللہ کھرل کے واقعہ پر صوبائی وزراء ملاقات

پشین میں آئے روز انتظامیہ کی نا اہلی سے لا شیں برآمد ہو تی ہیں٬ اس قسم کی واقعات سے عوام کا انتظامیہ پر اعتماد ختم ہو جائیگا ٬ جے یو آئی وفد انصاف کے تقاضے ہر صورت میں پورے کئے جائینگے٬ صوبائی وزیر داخلہ کی یقین دھانی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری٬ صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر خان ایڈووکیٹ٬ سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی الحاج سید مطیع اللہ آغا٬ صوبائی سالار حافظ محمد ابراہیم لہڑی اور دیگر نے گزشتہ روز مسلم باغ لیویز کی وحشیانہ تشد سے شہید ہونیوالے پشین کے رہائشی شمس اللہ کھرل کے واقعہ پر صوبائی وزیر داخلہ میر سر فراز بگٹی اور صوبائی وزیر صحت رحمت اللہ صالح بلوچ سے ملاقات کی ملاقات میں جمعیت علماء اسلام ضلع پشین کے جنرل سیکرٹری الحاج سید مطیع اللہ آغا نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہ اکہ ضلع پشین میں آئے روز انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے لا شیں برآمد ہو تی ہے اس سے پہلے بھی کلی منز کی میں دو افراد کو دوران تفتیش ہلاک کئے گئے اور حال ہی میں کلی یاسین زئی کے رہائشی سید عتیق اللہ کو کراچی میں فائرنگ کے ذریعے ہلاک کیا گیا جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس قسم کی واقعات سے عوام کا انتظامیہ پر اعتماد ختم ہو جائیگا جس سے ہمارے ملک اور خصوصاً بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کشیدہ ہوجائیگی جس سے ملک دشمن عناصر جو کہ بلوچستان کی حالات خراب کر نے کیلئے شب وروز کوشاں ان کی ناپاک عزائم کی تکمیل ہو گی اس وقت بلوچستان میں شورش بر پا کر نے کیلئے اور اسرائیکل ملکر ہر طرح کی طریقے آزما رہے ہیں مولانا عبدالغفور حیدری نے اس موقع پر کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کریں اور انتظامیہ اپنے حدود میں رہتے ہوئے کام کرے یہاں جنگل کے قانون کی اجازت نہیں دی جا سکتی صوبائی وزیر داخلہ نے وفد کو یقین دلایا کہ انصاف کے تقاضے ہر صورت میں پورے کئے جائینگے انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر تے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف جلد سے جلد کا رروائی کرینگے اگر واقعہ میں ملوث پا ئے گئے تو سخت سزا دے کر نشان عبرت بنا دینگے دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع پشین کے امیر صاحبزادہ مولانا کمال الدین ٬ حاجی عبدالواحد صدیقی٬ جانان آغا٬ مولانا عزیز اللہ حنفی اور دیگر نے جمعیت کے مرکزی وصوبائی قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ غم اور رنج کی اس گھڑی میں جمعیت علماء اسلام کے قائدین نے ضلع پشین کے عوام کی بھر پور انداز میں نمائندگی کی ہے جس پر قائدین کی کوششیں لائق تحسین ہے۔

متعلقہ عنوان :