کوئٹہ٬ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کا عاشورہ محرم کے پر امن انعقاد پر اظہار اطمینان

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں یوم عاشورکے موقع پر ملک بھر میں امن امان کی صورت حال کو تسلی بخش اور عزاداروں کی بحفاظت ہر طرح کے نا خوشگوار واقعہ سے پاک واپسی پر صوبائی حکومت ٬ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور جلوس کے منتظمین کی بہتر حکمت عملی قراردیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہر سال محرم کی آمد کے ساتھ عوام کے درمیان بے چینی اور حساسیت پیدا ہوتی ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ انتہا پسندانہ طرز فکر کا خاتمہ کرکے روشن خیال اور معتدل معاشرے کے قیام کے سلسلے میں ریاستی و حکومتی سرپر ستی میں اقداما ت کیا جائے بیان میں نویں محرم کی رات کو کابل میں مزار سخی اور دسویں محرم کے دن بلخ میں نمازیوں پر دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان واقعات کو افغانی حکومت کی جانب سے عزاداروں کو تحفظ کی فراہمی میں سنجیدہ اقدامات نہ کرنے کا زمہ دار قرار دیا بیان میں کہا گیا کہ محرم کے پہلے عشرے کے دوران دنیا بھر میں حضرت امام حسین کو پر سہ دینے کے سلسلے میں مجالس اور عزاداری کے جلوس کا انعقاد کیا جاتا ہے جنمیں ہر طرح کے سیکورٹی فراہم کرکے پر امن عزاداری کو ممکن بنایا جاتا ہے مگر اس سلسلے میں افغان حکومت کی غیر سنجیدگی اور انتہا پسندوں کے خلا ف موثر کاروائی سے گریز کرنے کا عمل یہ ظاہر کرتا ہے کہ افغان حکومت قیام امن کے سلسلے میں مخلص نہیں بیان میں کابل اور بلخ کے شہدا ء کی مغفرت اور ذخمیوں کی جلد شفا یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ افغان حکومت ان واقعات کے زمہ داروں کے خلاف کاروائی کرکے اپنے ملک کے اقوام اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ دنیا بھر کے اقوام کے سامنے اپنی پوزیشن واضح کریں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات کرنے کے سلسلے میں حقیقی معنوں میں مخلص ہے ۔

متعلقہ عنوان :