کوئٹہ٬کلی چشمہ اچوزئی کا عبدالواحد کاکڑ کینئے ڈی سی کوئٹہ تقرری کا خیر مقدم

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) کلی چشمہ اچوزئی سے سردار آصف خان دمڑ ٬ حاجی مقصود دمڑ٬معصوم خان دمڑ٬عرفان اللہ دمڑ اور محبوب احمد دمڑ نے اپنے مشترکہ بیان میں نئے ڈی سی کوئٹہ عبدالواحد کاکڑ کی تقرری کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا ہے کہ عبدالواحد کاکڑ ایک فرض شناس آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ بلا تعصب غریب پرور کر دار کے مالک رہا ہے اور یہ توقع رکھتے ہیں کہ نیا ڈی سی عبدالواحد کاکڑ علاقے کی پسماندگیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک پرامن ومترقی معاشرے کے قیام میں اپنا بھر پور کردار ادا کر ینگے اور ہم ڈپٹی کمشنر کے علاقے کی ترقی کیلئے ہر مثبت و عوام دوست اقدامات میں بھر وپور تعاون کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :