جرمن اسکول ہائیڈرنٹ منگھوپیر کو بند کردیا ہے ٬ واٹر بورڈ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) واٹربورڈ نے گزشتہ دنوں اعلان کے مطابق جرمن اسکول ہائیڈرنٹ منگھوپیر کو بند کردیا ہے ٬ شہریوں کو ان کے گھر تک پائپ لائنوں سے پانی کی فراہمی کے لئے ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فریدسرکاری ہائیڈرنٹس کی تعداد کم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں واٹربورڈ کے کل 24 ہائیڈرنٹس میں سے اب تک کل8ہائیڈرنٹس بند کئے جاچکے ہیں جس کے بعد اب ہائیڈرنٹس کی تعداد کم ہوکر 16 رہ گئی ہے ٬واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایم ڈی واٹربورڈ نے عشرہ محرم کے بعد جرمن ہائیڈرنٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا ٬جرمن ہائیڈرنٹ بند کئے جانے سے قصبہ ٬میٹروویل٬منگھوپیر کے قریبی علاقوں میں پانی فراہمی کی صورتحال بہتر ہوگی ۔#

متعلقہ عنوان :