پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں٬ سید قائم علی شاہ
رجعت پسندوں٬ انتہا پسندوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو اپنے مذموم عزائم پاکستانی قوم پر مسلط کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ سمجھا �توبر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میںنکالی جائے گی٬کارکنوں میںجوش و خروش پایا جاتا ہے٬ سابق وزیراعلیٰ استقبالیہ سے خطاب
جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:37
(جاری ہے)
ان شہدا سانحہ کارساز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک عظیم الشان سلام شہدا ریلی 16اکتوبر بروز اتوار صبح 10بجے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میںنکالی جائے گی اس سلسلے میں پارٹی کے کارکنوں میںجوش و خروش پایا جاتا ہے اورپورے شہر میں پارٹی نے بینرز جھنڈے اور پینا فلکس آویزاں کئے ہیں یہ ریلی بلاول ہائوس سے شروع ہوکر کارساز کے مقام تک جائے گی جہاں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک اہم خطاب کرینگے۔
وہ 16اکتوبر کی ریلی کے حوالے سے بلاول چورنگی پرعوامی سہولت کیلئے قائم کئے جانے والے مرکزی استقبالیہ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کارکنان اور میڈیا سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر مشیراطلاعات مولا بخش چانڈیو٬مشیر محنت سینیٹر سعید غنی٬ صوبائی وزیر شمیم ممتاز وسیع٬ راشد ربانی٬ وقار مہدی٬نجمی عالم٬ حبیب الدین جنیدی٬ لطیف مغل٬ ذوالفقار قائم خانی٬سردار خان٬ اقبال ساند٬ شرمیلا فاروقی٬وقاص شوکت اورسینکڑوں کارکنان موجود تھے۔ بعد ازاں پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی سربراہ ایم این اے فریال تالپور نے بھی استقبالیہ کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ میں موجود ذمہ داران سے ریلی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور ہدایات دیں۔ واضح رہے کہ 16 اکتوبر کی ریلی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے کارکنان اور عوام بالخصوص نوجوانوں میں بہت جوش وخروش پایا جاتا ہے ٬ لوگ شہدا کار ساز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جوق در جوق ریلی میں شرکت کیلئے تیاریوں میں مصروف ہیں۔یاد رہے کہ16اکتوبر کے حوالے سے منعقدہ ریلی کے لئے چھ اضلاع میں استقبالیہ کیمپ لگائے جائینگے اور پانی کی سبیلیں بھی قائم کی جائیگی۔#مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.