کوئٹہ٬ انجینئرزفورم بلوچستان کیجانب سے انجینئر نصیب اللہ بلوچ کے اغواء کی شدید مذمت

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) پاکستان انجینئرزفورم بلوچستان کے صدر جمیل احمد کرد٬صوبائی ذمہ داران انجینئرعابد کانسی ٬انجینئر الٰہی بخش بنگلزئی ٬انجینئر نجیب کاکڑ٬انجینئر محمد حسین کرد٬انجینئر شفقت اللہ ٬انجینئر آفتاب احمد٬انجینئر زیشان سیال ودیگر نے پنجگور سے کیسکو ایسکسین انجینئر نصیب اللہ بلوچ کے اغواء کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ حکومت فوری طورپر انجینئر نصیب اللہ بلوچ کو بازیاب ملوث مجرموں کو منظرعام پر لاکر قرارواقعی سزادیں حکومتی نااہلی کی وجہ سے اغواء کاکاروبار ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے عوام کی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر انجینئر نصیب اللہ بلوچ کو بازیاب نہ کرایاگیا تو پاکستان انجینئر زفورم بلوچستان کی طرف سے بھر پور احتجاج کیا جائیگا انجینئر نصیب اللہ بلوچ پڑھا لکھا معاشرے کا کاآمد وذمہ دار فرد تھا جنہوں نے علاقے کی ترقی وخوشحالی اور امن کیلئے ہر سطح پر بھرپور کردا رادا کیا ہے بے گناہ معصوم لوگوں کا اغواء لمحہ فکریہ ہے پنجگور سمیت صوبہ بھر میں امن وامان دشمنوں کو نیست ونابودوناکام بنانے کیلئے ہرطبقے کو بھر پور کر دارادا کرنا چاہیے تاکہ عوام کی جان ومال عزت وآبروکو تحفظ مل سکیں پاکستان انجینئر زفورم بلوچستان کی جانب سے انجینئر نصیب اللہ بلوچ کی بازیابی کیلئے ہرممکن کوشش کی جائیگی تاکہ وہ باعزت طریقے سے بازیاب ہوجائیں ۔

متعلقہ عنوان :