کوئٹہ٬ خلفائے راشدین اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں٬ مولانا عبدالحق ہاشمی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ خلفائے راشدین خصوصاًحضرت عمر فاروقؓ وحضرت امام حسین ؓ سمیت شہدائے کربلا کی عظیم قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ ہمیں بحیثیت مسلمان اپنے ماضی کی اعلیٰ روایات پر عمل کرنا چاہئے ۔شہداء اسلام وخلفائے راشدین کی قربانیوں سے ہمیں یہ درس ملتاہے کہ باطل کے خلاف جہاد اور اپنے اہل خانہ سمیت قربانیاں کفر کی حکمرانی تسلیم کرنے سے بہتراورافضل راستہ ہے۔

اس وقت اسلام دشمن قوتیں چاروں اطراف سے امت مسلمہ پر حملہ آورہیں۔آج ان کی سازشوں سے نبردآزماہونے کے لیے ٬حضرت عمر فاروقؓوحضرت امام حسین ؓ کی طرح جذبہ ایمانی کی ضرورت ہے۔یہی اہل بیت سے محبت کا تقاضہ بھی ہے۔

(جاری ہے)

واقعہ کربلا حق٬صداقت٬جرات وشجاعت کی عظیم داستان ہے جس سے نوجوان نسل کو روشناس کروانے کی اشد ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں کراچی جامعہ الانثارموسیٰ لین پٹھا ن مسجدمیں فلسفہ شہادت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ محمد ﷺ کی امت ایک جسم کی طرح ہے اگر دنیا کے کسی بھی کونے میں بسنے والے مسلمانوں کو دکھ تکلیف ہوگی تو درد سارے جسم میں محسوس کیاجاتاہے۔

اسلام کے نام لیوادنیا میں محبت٬ امن اور بھائی چارے کاپرچار کرتے ہیں۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلمانوں کو دہشتگردی سے جوڑ کر خراب چہرہ پیش کرنے کی کوشش ہورہی ہے اور اس سازش کے پیچھے یہودونصاریٰ ہیں۔دنیا میں اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے کفر کی علمبردار قوتیں پریشان ہیں وہ اس کاراستہ روکنے کے لیے سردھڑ کی بازی لگارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے آج ملک میں نریندرمودی کے یار حکمران ہیں۔

20کروڑ عوام کے مینڈیٹ کی توہین کرنے اور دشمن قوتوں سے دوستی نبھانے والوں کے خلاف بھی کلمہ حق بلند کرنا وقت کا اہم تقاضاہے۔ اسلامی شریعت کے نفاذ کے بغیر ملک کو بحرانوں سے نجات نہیں مل سکتی ۔ہمیں اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک میں اللہ اور اس کے رسولؐ کاقانون نافذ کرنے کے لیے بھرپورجدوجہدکرنی چاہئے۔ علماء کرام کو ہر سطح پر معاشرے میں رواداری اور تحمل کوفروغ دینے کے لیے اپنامثبت کرداراداکرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :