کوئٹہ ٬کمشنر کوئٹہ کا عاشورہ محرم کے پرامن انعقادکے انتظامات پر اظہار اطمنان

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان نے کوئٹہ سمیت صوبہ بھرمیں عاشورہ محرم کے دوران جلوسوں کے پرامن انعقاد کیلئے کئے گئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات پر اطمنان کااظہار کرتے ہوئے پولیس ٬ لیویز٬ ایف سی ٬ پاک فوج اورضلعی انتظامیہ کی عمدہ کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امن وامان برقرار رکھنے کیلئے متعلقہ اداروں کی کارکردگی نہایت ہی شاندار رہی جس پر تمام سیکورٹی فورسز کے جوان و آفیسران مبارکباد کے مستحق ہیں۔ کمشنر نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں امن و امان کے قیام اور اتحاد ویکجہتی کے فروغ کے لئے انتظامیہ عوام اور علماء کرام اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :