کوئٹہ٬کوئٹہ سے آفس منتقل کر کے دفتری امور سر انجام دینا شروع کردیئے گئے ہیں٬ ایگزیکٹوانجینئراریگیشن ڈویژن نوشکی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء)ایگزیکٹوانجینئراریگیشن ڈویژن نوشکی کے ایک پریس ریلیز کے مطابق ڈسٹرکٹ نوشکی میں اریگیشن ڈویژن کا آفس اور اسٹاف کے لئے رہائشی انتظامات نہ ہونے سے کوئٹہ اریگیشن سرکل کوئٹہ میں عارضی طور پر ڈویژنل آفس قائم کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

عوام الناس کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکام بالا اریگیشن کی ہدایات پر مورخہ 10اکتوبر 2016 سے اریگیشن سب ڈویژن نوشکی میںکوئٹہ سے آفس منتقل کر کے دفتری امور سر انجام دینا شروع کردیئے گئے ہیں۔ لہذا تمام اسٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ تین دن کے اندر دفتر ہذا میں حاضر ہو کر دفتری امور کی انجام دہی کو یقینی بنائیں ۔