پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے پارلیمنٹ اور جمہوریت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ‘سسٹم اور پارلیمنٹ کے ساتھ ریاست مضبوط ہوتی ہے‘پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت کوسنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا‘خفیہ اجلاسوں کی باتیں باہر آنا افسوسناک ہے‘عمران خان کے فیصلوں کی وجہ سے نواز شریف دن بدن مضبوط ہوتے جارہے ہیں ‘عمران خان جیسا نواز شریف کا خیرخواہ کوئی نہیں وہ ہی ان کے سب سے بڑے خیرخواہ ہیں‘راستے بند کرنا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ٬ ٹائر جلا دو راستے خود ہی بند ہو جاتے ہیں
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی سکھر میں پریس کانفرنس
جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:31
(جاری ہے)
پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت کوسنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگاخورشید شاہ نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی خبر باہر آنے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اندر کی باتیں باہر آرہی ہیں ٬کوئی بھی خفیہ بات کرو باہر آجاتی ہے۔
اپوزیشن رہنما کاتحریک انصاف کے دھرنوں اور مظاہروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ایسے فیصلوں کی وجہ سے نواز شریف دن بدن مضبوط ہوتے جارہے ہیں اور عمران خان جیسا نواز شریف کا خیرخواہ کوئی نہیں وہ ہی ان کے سب سے بڑے خیرخواہ بنے ہوئے ہیں۔ تحریک انصاف کی اسلام آباد ریلی کے بارے میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ راستے بند کرنا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ٬ ٹائر جلا دو راستے خود ہی بند ہو جاتے ہیں۔16اکتوبر کوکارساز سے نکالی جانے والی پیپلز پارٹی کی سلام شہداء ریلی کے بارے میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کارساز ریلی کا شہداء سے تعلق ہے اور یہ ریلی سندھ کے لئے نہیں صرف کراچی لے لئے ہے۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.