سکھر‘ دیرینہ دشمنی پر 2گروپوں میں فائرنگ ‘5افراد قتل‘ایک زخمی

پولیس کی روایتی غفلت ‘ دیر سے پہنچی‘ جدید اسلحہ سے فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا‘ کشیدگی برقرار

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) کچے میں جتوئی برادری کے دوگروہوں میں مسلح تصادم کید وران پانچ افرادجاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ کئی گھنٹے جاری رہنے والی فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ بنا رہا۔سکھر کے علاقے کچے میں دیرینہ دشمنی نے پانچ افراد سے زندگی کی زندگی کا چراغ بجھادیا۔

(جاری ہے)

سکھر اورشکارپور اضلاع کے درمیان واقع کچے کے علاقے شاہ بیلو میں مقیم جتوئی برادری کے دو گروہوں میں زمین کے دیرینہ تنازعہ پر تصادم ہوگیا۔

تصادم کے دوران دونوں جانب سے ایک دوسرے پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں شرف الدین٬علم الدین٬نورالدین سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔فائرنگ کے تبادلے کے باعث علاقہ کافی دیرتک میدان جنگ بنا رہاجبکہ پولیس اطلاع کے باوجود تاخیر سے پہنچی۔علاقے میں تاحال بھی کشیدگی ہے جس کی وجہ سے لوگ خوف وہراس میں مبتلا ہیں۔

متعلقہ عنوان :