Live Updates

عمران خان نے پارٹی قائدین پر بغیر تیاری کے ٹاک شوز میں جانے پر پابندی لگادی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:31

لاہور/بنی گالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پارٹی قائدین پر بغیر تیاری کے ٹاک شوز میں جانے پر پابندی لگادی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پارٹی کے میڈیا کے متعلق ذمہ داران کے اجلا س سے خطاب کے دوران ہدایات جاری کیں وہ کسی بھی ٹاک شو میں جانے سے پہلے اس کا موضوع معلوم کر یں جسکے بعد مکمل تیار کے ساتھ ٹاک شوز میں جائے اور ٹاک شوز میں پانامہ لیکس کے حوالے قوم کو تمام حقائق بتائے اور قوم کو یہ بھی بتائے کہ ہم نوازشر یف کو وزیر اعظم کی کر سی سے ہٹانا نہیں چاہتے بلکہ کر پشن کو بے نقاب اور کر پشن کر نیوالوں کو سزائیں دلانے کیلئے ملک میں احتساب چاہتے ہیں عمران خان نے یہ ہدایات بھی جاری کیں ہیں کہ کرپشن کے موضوع پر زیادہ سے زیادہ آگاہی رکھنے والے کو ٹاک شوز میں جانے دیا جائے تاکہ وہ قوم کے سامنے اصل حقائق لائے کیونکہ (ن) لیگ کا میڈ یا سیل منفی پر وپیگنڈہ کر رہے ہیں اس کا بھر جواب دیا جائے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :