وزیر حکو مت گلگت بلتستان کا محرم الحرام کے دوران شاندار سیکورٹی انتظامات پر سیکورٹی ادروں کو خراج تحسین

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:31

دیامر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) وزیر حکو مت گلگت بلتستان عمران وکیل نے محرم الحرام کے دوران شاندار سیکورٹی انتظامات پر سیکورٹی ادروں کو خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محر م کے پر امن جلوس ہو ئے ۔ تمام سیکورٹی ادارے خاص طور پر گلگت بلتستان پو لیس کا کردار اس حوالے سے قابل تحسین ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ حکو مت کی بہتر پالیسیوں کی بدولت گلگت بلتستان میں پائیدار امن قائم ہے ۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان کے لو گ اب باشعور ہو چکے ہیں اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ترقی کا راز امن میں پو شیدہ ہے ۔ اس مر تبہ محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر کے لو گوں نے اتحاد بین المسلمین کا عملی نمو نہ پیش کیا جس پر صوبائی حکو مت تمام مکاتب فکر کی مشکور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ادارے دن رات الرٹ رہے اور کسی قسم کی سستی اور کو تاہی کا مظاہرہ نہیں کیا جس کی وجہ سے محرم کسی ناخو شگوار واقعہ کے بغیر گزر گیا ۔ انہوں نے کہا کہ صو بائی حکو مت خطے میں امن و امان کے پائیدار قیام کیلئے سنجیدہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :