حضرت امام حسینؓ نے اپنے عمل سے ظالموں کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیا‘سجادہ نشین پیر مستوار قلندر

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:30

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) دربار عالیہ قادریہ قلندریہ مخدومیہ مخدوم پور شریف کے سجادہ نشین پیر مستوار قلندر نے کہا ہے کہ محبت مشن پیغام ٬ پیغامِ حسین کو عام کرنے میں لگا ہے ۔ اصولوں کی قربانی دینے والے ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں ۔ حضرت امام حسین ؑ نے اپنے عمل سے ظالموں کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیا۔ امام حسین ؑ کی پاکیزگی اور سیرت کو سامنے رکھ کر آج پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کیلئے ظالم حکمرانوں کے خلاف ڈٹ جانا ہوگا۔

وہ امام حسین ؑ کی یاد میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔ عرس میں آنے والے تمام مہمانوں کو سید مقصود ہمدانی نے خوش آمدید کہا ۔اس موقع پر معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ملک سلیم اقبال ٬ملک عرفان ایڈووکیٹ ٬بریگیڈیئر (ر) طارق ٬صوبائی محتسب کے پی کے ٬کرنل (ر) شوکت مرزا٬ میجر افتخار ٬میجر عاطف ٬میجر (ر) رندھاوا ٬کیپٹن (ر) اقتدار شاہ ٬ ناظم محبت مشن یو کے ٬مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری شہریار ٬ ادارہ منہاج القرآن سے پروفیسر تیمور ربانی ٬چوہدری یوسف ٬ میاں محمد اویس جھنڈیر ٬ خالد چوہدری اور دیگر مذہبی و سیاسی شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔

(جاری ہے)

پیر مستوار قلند رنے کہا کہ پاکستان دشمن قوتوں کے خلاف اپنی صفوں میں مکمل اتحاد پیدا کرنا ہوگا اور فلسفہ حضرت اما م حسین ؑکو اپنا کر اپنی صفوں میں قیام امن اور امت مسلمہ میں بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا۔ اس موقع پر اجتماع میں سیکورٹی پر دو سو سے زائد مستوار فورس کے نوجوان سرگرم عمل رہے ۔آخر میں ملک وقوم کی سلامتی ٬کشمیری مظلوم بھائیوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔