تاجروں کو رعایت دینے کیلئے جاری ٹیکس ایمنسٹی سکیم کیخلاف درخواست

لاہور ہائی کورٹ نے وزارت قانون٬ وزارت خزانہ اور ایف بی آر کو 20 کیلئے کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کر لیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے تاجروں کو رعایت دینے کیلئے جاری ٹیکس ایمنسٹی سکیم کیخلاف درخواست پر وزارت قانون٬ وزارت خزانہ اور ایف بی آر کو بیس اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جسٹس شاہد کریم نیزبیر خان نیازی کی درخواست پر سماعت کی٬درخواست گزار نیموقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نے ٹیکس چوری کرنے والے تاجروں کو رعایتیں دینے کیلئے ایمنسٹی سکیم جاری کی ہیجس کیتحت اگرکوئی کاروباری شخص نیشنل ٹیکس نمبر بنوا کر ایف بی آرمیں رجسٹرڈہوگا تو اس کو ویلتھ گوشواروں اور آڈٹ سے دس سال تک استثنیٰ ہو گا٬ درخواست گزار کیمطابق حکومت کی یہ سکیم امتیازی سلوک ہے٬اگر کوئی عام شہری ٹیکس نہ دیتو حکومت اس کیخلاف کارروائی کرتی ہے مگر ایمنسٹی سکیم کے تحت کروڑوں اور اربوں روپے چوری کرنے والے تاجروں کیخلاف کارروائی کی بجائیانہیں تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کیلئے انکم ٹیکس ترمیمی ایکٹ دو ہزار سولہ ب?ی جاری کر دیا گیا ہے٬ درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم پر فوری عملدرآمد روکا جائے اور انکم ٹیکس ترمیمی ایکٹ کو ب?ی آئین کی خلاف ورزی قرار دیا جائے٬ ابتدائی سماعت کیبعدعدالت نے وزارت خزانہ٬ ایف بی آر اور وزارت قانون سیبیس اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔

(بخت گیر)