لاہور٬ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفاتر میں لنک ڈاون٬ پاسپورٹ کے اجراء کا عمل تعطل کا شکار

اسلام آباد سے ڈیٹا فیڈ نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں سائلین انتظار کی سولی پر لٹکے رہے٬ اجراء بھی رک گیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء)شہر کے امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفاتر میں لنک ڈاون ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ کے اجراء کا عمل تعطل کا شکار ہو گیا٬ اسلام آباد سے ڈیٹا فیڈ نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں سائلین انتظار کی سولی پر لٹکے رہے۔

(جاری ہے)

شہر کے امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفاتر کا لنک ڈائون ہونے کی وجہ سے تمام دفاتر میں پاسپورٹ کے اجراء کا عمل روک دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آ باد سے ڈیٹا نہ ملنے کی وجہ سے پاسپورٹ کا اجرا نہیں ہو سکا۔ریجنل دفتر گارڈن ٹاون ٬ شاہدرہ اور ایبٹ روڈ دفاتر میں گھنٹوں کام بند رہا۔واضح رہے کہ محرم الحرا م کی دو روزہ تعطیلات کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد پاسپورٹ دفاتر کا رخ کیا تاہم لنک ڈاون ہونے کی وجہ سے سائلین گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکے رہے۔(ایم سلیمان)