تحریک لبیک یارسول اللہ آسیہ ملعونہ کی سزائے موت کے فیصلہ پر عملددر آمدکیلئے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:26

لاہو ر/ راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر سیشن کورٹ اور ہائیکورٹ سے سزا یافتہ آسیہ ملعونہ کی سزائے موت کے فیصلہ پر عملددر آمد کروانے کیلئے بہت بڑا احتجاجی مظاہر کیا گیا۔ جس میںکثیر تعداد میں علماء ومشائخ اور عوام اہلسنت نے شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہااگر حکومت نے آسیہ ملعونہ کو ملک سے بھگانے کی کوشش کی تو پورے ملک کو جام کر دیں گے۔

حکمران غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کی بجائے اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کو راضی کریں۔انہوں نے کہا سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹے یا بنایا جائے ججز حکومتی اور بیرونی دباؤ کو مسترد کریں۔

(جاری ہے)

قرآن وسنت کے مطابق فیصلہ کریں پاکستان اسلامی اقدار کے فروغ اور تحفظ ناموس رسالت کیلئے معرض وجود میں آیا تھا۔ افسوس کا مقام یہ ہے کہ پاکستان میں آئے روز توہین رسالت کے واقعات ہو رہے ہیں اور ابھی تک اس توہین کی روک تھام میں حکومت ناکام ہے۔

توہین رسالت کے کسی ایک مجرم کو بھی 295Cکے تحت سزا نہیں دی گئی جسکی وجہ سے توہین رسالت کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ۔آسیہ ملعونہ جس نے حددرجہ توہین رسالت کی اور کورٹ میں خود توہین کا اقرار بھی کیا ۔ابھی تک اس کو سزا نہیں دی گئی بلکہ اب اسے بیرون ملک فرارکرانے کی سازش تیار کر لی گئی ہے۔ قرآن وسنت اور پاکستان کے آئین میں گستاخ رسول ﷺ کی سزا صرف اور صرف موت ہے۔

غیر مسلم قوتین چونکہ توہین رسالت کا دھندا کرتی ہیں اس لئے وہ ہر گستاخ کو سپورٹ کرتی ہیں اس لئے تمام غیر مسلم قوتین آسیہ ملعونہ کو چھڑانے کے در پے ہیں۔ جبکہ کروڑوں مسلمان آسیہ ملعونہ کو سزا دلوانے کیلئے بے تاب ہیں ۔ حکومت نے بیرونی قوتوں کے دباؤ میں آکر آسیہ ملعونہ کو بھگانے کی کوشش کی تو اس کا پورے ملک میں شدید رد عمل ہوگا۔ جسکی شدت کا حکمرانوں کو اندازہ نہیں۔

ادھر پاکستان کی سرحدوں پر صورت حال نہایت تشویش ناک ہے ایسے میں حکومت آسیہ ملعونہ کو بھیج کر عوام کو حکومت سے دست و گریبان کرنا چاہتی ہے جوکسی طرح ملک کیلئے بہتر نہیں ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ آسیہ ملعونہ کو فی الفور سزائے موت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جمعة المبارک گستاخ رسول اللہﷺ کی شرعی سزا کے بارے میں پڑھایا جائے گا۔جمعہ کے بعد آسیہ ملعونہ کو سزائے موت دلوانے کیلئے ریلیاں نکالی جائیں گی اور دھرنے دیئے جائیں گے۔مظاہر ے سے خطاب کرتے ہوئے حضرت پیر سید عنایت الحق شاہ نے کہا تحفظ ناموس رسالت کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے۔