پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارتی فوجی چندو بابو لعل کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے ٬ہندوستانی میڈیا کا دعویٰ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:26

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے ڈی جی ایم او نے بھارتی فوجی چندو بابو لعل کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے ۔ جمعرات کو بھارتی خبررساں ادارے ’’اے این آئی ‘‘ کے مطابق پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی فوجی چندو بابو لعل اسلام آباد کی حراست میں ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق اسلام آباد کو چند و بابو لعل چوہان کی نقل وحرکت کے بارے میں بھارتی ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے آگاہ کیا گیا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے واقعات نایاب نہیں ہیں جو بھی فوجی غلطی سے سرحد پار کرجاتے ہیں انھیں موجودہ طریقہ کار کے ذریعے واپس بھجوادیا جاتا ہے ۔بھارتی حکا م کا کہنا ہے کہ چند و بابو لعل چوہان کا تعلق راشٹریہ رائفلز سے ہے جو ہتھیار سمیت غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرگیا تھا۔اس سے قبل بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بھی کہا تھاکہ بھارتی فوجی کی رہائی کا مسئلہ اسلام آباد کے ساتھ اٹھایا جائے گا اور اسے واپس لانے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیںگئے ۔

متعلقہ عنوان :