مسلم لیگ( ن) کا انٹرا پارٹی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ٬الیکشن 18اکتوبر کو ہونگے

مرکزی عہدوں کیلئے 17 اکتوبر کو کاغذات وصول کئے جائیں گے٬18اکتوبر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی٬ اسی دن کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے ٬ سیاسی جماعتوں کے انتخاب سے ہی جمہوریت مستحکم ہوتی ہے ٬ بعض جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلان کرکے مکر جا تی ہیں مسلم لیگ( ن) کے چیف الیکشن کمشنر سینیٹر چوہدری جعفر اقبال کی پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) )حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ( ن) نے انٹرا پارٹی انتخابات کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق مرکزی عہدوں کے لیے 17 اکتوبر کو دس سے چار بجے تک کاغذات وصول کئے جائیں گے٬18اکتوبر کو صبح 9 سے 10 بجے تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی٬10سے 11بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے جبکہ انتخابات 18 اکتوبر کو ہی دن 12 بجے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہونگے۔

جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ( ن) کے پارٹی انتخابات کے لئے چیف الیکشن کمشنر سینیٹر چوہدری جعفر اقبال نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب میں انٹرا پارٹی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے انتخاب سے ہی جمہوریت مستحکم ہوتی ہے٬ن لیگ ہر چار سال بعد اپنے انتخابات کرواتی ہے٬کچھ جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلان کرکے مکر جا تی ہیں۔

(جاری ہے)

چوہدری جعفر اقبال نے نٹرا پارٹی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی عہدوں کے لیے 17 اکتوبر کو دس سے چار بجے تک کاغذات وصول کئے جائیں گے٬ 18اکتوبر کو صبح 9 سے 10 بجے تک کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی ہوگی٬دس سے گیارہ بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے٬انتخابات 18 اکتوبر کو ہی دن 12 بجے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل کے 1950 ارکان ہیں٬مسلم لیگ ن کا عہدیدار منتخب ہونے کے لیے آئین پاکستان کے آرٹیکل 62 63 پر پورا اترنا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اجلاس نہ بلا سکنے کی وضاحت وزیر اعظم نے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کی تھی٬اگر کوئی کارکن وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز ز شریف کے مقابلے میں کوئی الیکشن لڑنا چاہے تو پارٹی قیادت کی طرف سے کوئی ممانت نہیں ہے٬الیکشن کمیشن کو پارٹی الیکشن بارے تفصیلات باقاعدگی سے دیتے رہتے ہیں۔(ار)