بلوچستان غریب صوبہ ٬اخراجات صوبے کی معیشت پر بوجھ ہیں٬سینیٹر روزی خان کاکڑ

صوبائی حکومت کا گرا$نڈ کیاگیا طیارہ سیسنا دیکر بدلے میں ا یم آئی 6ہیلی کاپٹر حاصل کرنا چاہئے تھا ٬ وفد سے بات چیت

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سینیٹر روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو کفایت شعاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاک فوج کی آفر قبول کرتے ہوئے صوبائی حکومت کا گرا$نڈ کیاگیا طیارہ سیسنا دیکر بدلے میں ا یم آئی 6ہیلی کاپٹر حاصل کرنا چاہئے تھا بجائے کہ نیا ہیلی کاپٹر خریدا جاتا بلوچستان ایک غریب صوبہ ہے اس طرح کے اخراجات صوبے کی معیشت پر بوجھ ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ جب ڈاکٹر مالک بلوچ وزیراعلیٰ بلوچستان تھے اس وقت صوبائی حکومت نے اپنے استعمال کیلئے ایک ہیلی کاپٹر خریدنے کا منصوبہ بنایا تھا تو اس وقت کے کورکمانڈر جنرل(ر) ناصر جنجوعہ نے صوبائی حکومت کو پیشکش کی تھی کہ چونکہ صوبائی حکومت کو ہیلی کاپٹر کی ضرورت ہے اور پاک فوج کے پاس ایم آئی6ہیلی کاپٹر موجود ہے اور صوبائی حکومت کے پاس سیسناطیارہ ہے اس لئے دونوں کا تبادلہ کردیا جائے انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے یہ پیشکش تک کی تھی کہ دونوں جہازوں کی قیمت مارکیٹ سے معلوم کرائی جائیگی جتنی قیمت دونوں جہازوں کی بنے گی اس کے مطابق سودا کیا جائیگا اور جس طرف سے قیمت زیادہ ہوگی باقی ماندہ قیمت ادا کردی جائیگی انہوں نے کہاکہ ایک بہترین پیشکش تھی جس سے فائدہ اٹھایا جاتا بجائے نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کے صوبائی حکومت اپنی فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

متعلقہ عنوان :