ژوب شہر کی ترقی کیلئے رواں مالی سال میں مزید ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائینگے٬ ژوب جلد ایک ماڈل سٹی بنے گی٬شیخ جعفر خان مندوخیل

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیر ریونیو اور ٹرانسپورت شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ژوب شہر کی ترقی کے لئے رواں مالی سال میں مزید ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں گے ژوب شہر جلد ایک ماڈل سٹی بنے گا اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغازہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے ژوب شہر کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد کی جانب سے ژوب شہر میں سڑکوں اور گلیوں ونالیوں کے پختگی کے گرینڈ منصوبے پر جعفر مندوخیل کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر جعفر مندوخیل نے کہا کہ شہر کی ترقی اور خوبصورتی ہما ری نہ صرف ترجیحات میں شامل ہے بلکہ یہ ہمارا عزم بھی ہے اور ہم عوام سے کئے گئے وعدوں سے زیادہ ان کے اعتماد پر پورا اترینگے ہم تبدیلی لانے اور عوامی مسائل کے حل کی سیاست کرتے ہیں. ہماری سیاسی سوچ بلا امتیاز خدمت اور خیلی و زئی کی سیاست پاک وژن پر مبنی ہے اسی لئے گزشتہ چھبیس سال سے عوام کا اعتماد ہمیں مسلسل حاصل ہے اور علاقے میں ترقی کی بنیاد ہم رکھ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

جعفر مندوخیل نے کہا کہ ژوب شہر کے لئے میگا پروجیکٹس پر کام ہو رہا ہے گھر گھر پانی فراہم کرنے کا منصوبہ بھی جلد مکمل ہوگا اس مقصد کے ہم مزید فنڈز فراہم کر رہے ہیں یہ منصوبہ شہر اور نواحی علاقوں کا پانی کی شدید قلت کا مسلہ حل کردیگا جعفر مندوخیل نے کہا کہ شہر میں دیگر مسائل کے لئے بھی پلاننگ ہو رہی ہے تاکہ ان مسائل کو حل کر کے عوام کے مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔