تین دہائیوں سے شہر پر مسلط ٹھپہ مافیا اور ساڑھے آٹھ برسوں سے حکمرانی کرنے والے شہر کی تباہی کے اصل ذمہ دار ہیں٬سینیٹر شاہی سید

واٹر بورڈ اہلکاروں کے تعصب اور ملی بھگت سے پینے کے پانی کا بحران شدید سے شدید تر ہوتا جارہا ہے ٬ پختونوں سے تیسرے درجے کے شہری کا سلوک کیا جارہا ہے٬ مردان ہائوس میں پارٹی اجلاس سے خطاب

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کا ہر ذمہ دار قومی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اے این پی میں تنظیمی عہدہ پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کا تاج ہے پارٹی کے صوبائی ٬ضلعی اور یوسی عہدیداران قائدین کے احکامات پر عمل کرنے کے لیے شب و روز محنت کریں٬پارٹی عہدہ قوم کی امانت ہے ذمہ داریاں نبھانے میں غفلت برتنے والے اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان ہائوس میں پارٹی کی صوبائی کابینہ ٬مجلس عاملہ٬کراچی کے تمام اضلاع کی کابینہ و مجلس عاملہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ٬کراچی میں پختونوں کو درپیش مسائل سنگین تر ہوتے جارہے ہیںکراچی کے مصیبت زدہ اقومیتیں اے این پی کے سرخ جھنڈے تلے جمع ہوجائیںقومی شناختی کارڈ کا حصول دن بدن نا ممکن ہوتا جارہا ہے ٬ہماری آبادیاںپانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیںواٹر بورڈ اہلکاروں کے تعصب اور ملی بھگت سے پینے کے پانی کا بحران شدید سے شدید تر ہوتا جارہا ہے کراچی کے پختونوں سے تیسرے درجے کے شہری کا سلوک کیا جارہا ہے کئی دہائیوں سے شہر کی پختون آبادیوں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہواکئی منصوبے صرف کاغذوں میں مکمل ہیں زمین پر کچھ بھی نہیں ہے کراچی کا انفرا سٹرکچر تباہی کے دہانے پر ہے صحت ٬تعلیم اور صفائی کی صورت حال انتہائی ابتر ہے تین دہائیوں سے شہر پر مسلط ٹھپہ مافیا اور ساڑھے آٹھ برسوں سے حکمرانی کرنے والے شہر کی تباہی کے اصل ذمہ دار ہیںانہوں نے مذیدکہا کہ شہر کے تمام پختونوں کو اپنا حال اور مستقبل بدلنے کے لیے ایک پیج پر آنا ہوگااپنا قومی فرض نبھانے کے لیے میدان عمل میں نکلنے والوں کے لیے عوامی نیشنل پارٹی کے دروازے کھلے ہیںہمارے مسائل کے حل کے لیے کوئی آسمان سے نہیں آئے گاہمارا باہمی انتشار ہی ہمارے مسائل کی اصل وجہ ہے گھر بیٹھ کر مسائل کا رونا رونے سے ہمارے مصائب کم نہیں ہوں گے عمل سے قوم کی تقدیر بدلتی اور عملی جدوجہد سے مسائل کم ہوتے ہیںانہوں نے مذید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے ممبرسازی کو کمپیوٹرائز کرنے کا عمل آخری مراحل ہے اس عمل کے مکمل ہونے کے بعد ملک کی واحد جماعت ہوں گے جس کی ممبرسازی کی جدید فہرست ہوگی صوبے کی آئندہ سیاست میں عوامی نیشنل پارٹی کا کردار انتہائی فعال ہوگا ٬انہوں نے مذید کہا کہ عاشورہ کے موقع پر کسی ناخوشگوار واقعے کا رونما نا ہونے پر قانون نافذ کرنے والے ادروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ٬پولیس اور رینجرز نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں٬ہم وزیر اعلیٰ سندھ ٬ڈی جی رینجرز کی مشترکہ کاوشوں کو پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :