ْعشرہ محرم الحرام کے دوران مثالی اتحادامت کی خوشگوار فضا جاری رہنی چاہیے‘ پیر اعجاز ہاشمی

شیعہ سنی کی تفریق تاریخی ہے٬ اس خلیج کو بڑھانے کی بجائے کم کیا جائے‘ مرکزی صدر جے یو پی کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمدہاشمی نے عشرہ محرم الحرام کے دوران مثالی اتحادامت کے مظاہرے کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ سنی کے درمیان ایسی خوشگوار فضاساراسال جاری رہنی چاہیے تاکہ اسلام دشمن شرپسند عناصر اپنے مذمو م مقاصد میں کامیاب نہ ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول امام حسین رضی اللہ تعالیٰ کی یاد سے منسوب مہینے محرم الحرام میںامن و امان برقرار رکھنے کے لئے فوج٬ ایجنسیوں اور پولیس کا کردار قابل تعریف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام کلمہ گواہل بیت سے محبت کرتے ہیں ۔ خانوادہ رسالت سے منہ موڑنے کا کوئی مسلمان تصور بھی نہیں کرسکتا۔پیر اعجازہاشمی نے کہا کہ اتحاد امت کا عملی مظاہرہ ہی اسلام کی مضبوطی کا باعث ہے ۔

(جاری ہے)

ا س لئے فرقہ وارانہ تعصبات سے دور رہنا اور اختلافات کی بجائے مشترکات کو فروغ دینا ہی وقت کاتقاضا ہے۔ چونکہ شیعہ سنی کی تفریق تاریخی ہے۔ اس خلیج کو بڑھانے کی بجائے کم کرنا چاہیے۔ جس کے لئے ان دنوں فوج اور سکیورٹی اداروں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی دہشت گرد کالعدم تنظیم کا اہل سنت سے کوئی تعلق نہیں٬ پرامن مسلک کا نام استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :