واشنگٹن کی مداخلت٬ ترکی اور عراق سے پرسکون رہنے کا مطالبہ
عراق میں غیرملکی فوجی طاقت بغداد حکومت کی منظوری سے داعش تنظیم کے خلاف برسرپیکار اتحاد کی چھتری کے نیچے ہونا چاہیے٬ امریکی وزارت خارجہ
جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:16
(جاری ہے)
یہ دھمکی ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کے اس بیان کا ردعمل ہے جس میں انہوں نے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی پر کڑی نکتہ چینی کی تھی۔تاہم العبادی کے دفتر کی جانب سے ایردوآن اور بعض دیگر ترک ذمہ داران کی تنقید کو جذباتی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عراقی حکومت عراق کے شمال میں ترکی کی موجودگی کے حوالے سے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے انعقاد کے لیے عالمی برادری کا رخ کر رہی ہے۔
ایردوآن نے منگل کے روز عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنی حدود کو جانیں۔ استنبول میں اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ "العبادی ذاتی طور پر میری توہین کر رہے ہیں۔ وہ میرے ہم منصب اور میری سطح پر نہیں ہیں"۔ ایردوآن نے مزید کہا کہ "ہمارے لیے یہ کسی طور بھی اہم نہیں کہ آپ عراق میں بیٹھ کر کس طرح چیختے چلاتے ہیں۔ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم یقینی طور پر جیسا چاہیں گے ویسا کریں گی"۔ ترکی کے صدر نے زور دے کر کہا کہ "یہ کون ہیں عراقی وزیراعظم ! پہلے آپ اپنا حجم جانیں"۔یاد رہے کہ ترکی اور عراق کے درمیان اختلاف کا محور شمالی عراق میں ایک اڈے پر تقریبا 2000 ترک فوجیوں کی موجودگی ہے۔ وہ بھی ایسے وقت میں جب کہ بین الاقوامی اتحاد داعش کے زیر قبضہ موصل شہر پر حملہ کرنے کی تیاری میں مصروف ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.