آل پاکستان چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا کواٹرفائنل رائونڈ (کل )سے شروع ہوگا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) آل پاکستان چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں کواٹرفائنل رائونڈ کل سے شروع ہوگا۔ پاکستان ایئر فورس٬ پی ٹی وی ٬ پاکستان واپڈا٬ پولیس٬ کے آر ایل٬ کے الیکٹرک ٬پی آئی اے اور اسلام کی ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا٬ لیگ را?نڈ کے آخری میچ میں پاکستان ایئر فورس نے پنجاب کو صفر کے مقابلے پانچ گول سے شکست دیدی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس پاکستان آیئر فورس گروپ کیپٹن اصغر اعوان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل راجہ باسط کمال ٬ فلائٹ لیفٹیننٹ انعام اللہ٬ حاجی ہدایت اللہ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور شمع ایسوسی ایٹڈ انڈسٹری کے تعاون سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں جاری آل پاکستان چیلنج فٹبال کپ کا پہلا مرحلہ لیگ را?نڈ مکمل ہونے کے بعد کواٹر فائنل مرحلہ آج سے شروع ہوگا جس میں ہر گروپ سے دو دو ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جس میں پاکستان ائر فورس٬ پی ٹی وی٬ پاکستان واپڈا٬پولیس٬کے آر ایل ٬ کے الیکٹرک٬پی آئی اے اور اسلام آباد شامل ہیں جبکہ خیبرپختونخوا٬ پنجاب اورفاٹا کی ٹیمیں دوسرے را?نڈ تک رسائی میں ناکام ہوگئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لیگ رائونڈ میں پاکستان آیئر فورس اور پنجاب کے مابین میچ کھیلاگیا جس میں پاکستان ایئر فورس نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صفر کے مقابلے پانچ گول سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان ایئر فورس کی طرف سے منصور خان نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ گول کئے اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔ آرگنائزنگ سیکرٹری راجہ باسط کمال کے مطابق کواٹر فائنل مرحلہ آج سے شروع ہوگا جس میں روازانہ دو میچز کھیلے جائینگے پہلا میچ ایک بجے جبکہ دوسرا تین بجے کھیلاجائے گا۔ سیمی فائنل 17 اور 18 اکتوبر جبکہ 20 کوفائنل کھیلاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :