صوبائی حکومت عوام کو ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے ٬لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرنا ہمارا مشن ہی

چیئرمین ڈیڈک مردان افتخار مشوانی کی وفد سے گفتگو

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء)چیئرمین ڈیڈک مردان ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کررہی ہے۔ عوام کی بے لوث اور بلا امتیاز خدمت اور لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرنا ہمارا مشن ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے نمائندے عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار٬ میدان سیاست میںعوام کو انصاف دینے اور عوام کو ان کے حقوق دینے کیلئے آئے ہیں۔

عوامی خدمت کا مشن ہمیشہ جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کو ضلع مردان کے مختلف یونین کونسلوں سے آئے ہوئے وفود سے اپنی رہائیش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ افتخار علی مشوانی نے وفود کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کیلئے تمام توانائیاں صرف کی جائیں گی۔ اٴْنہوں نے کہا کہ میرے دروازے عوام کو درپیش مسائل کے ازالے کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔ اور عوام کی بلاتفریق خدمت جاری ہے۔