مردان٬پشتو فلموں کے بانی بدر منیر مرحوم کی آٹھویں برسی نہایت سادگی سے منائی گئی ٬فاتحہ خوانی کا اہتمام کیاگیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:14

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء)پشتو فلموں کے بانی بدر منیر مرحوم کی آٹھویں برسی محرم الحرام کے احترام میں نہایت سادگی سے منائی گئی گزشتہ دنوں بدرمنیر کی برسی کے حوالے سے ایک سادہ تقریب مردان میں منعقد ہوئی جس میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

برسی کی تقریب سے آل پاکستان بدرمنیر فیڈریشن کے چیف آرگنائزر محمد جاوید یوسفزئی٬ چیئرمین شرین زادہ بدر ٬ گل تاج بدر ٬ ثمینہ خان٬ بدر منیر فیڈریشن سعودی عرب کے صدر حاجی محمد ابراہیم بدر ٬ منظر خلیل آفریدی٬ بلال بدر٬ ارشد روشدی٬ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین محمد پرویز٬ نجی ٹی وی چینل کے میزبان اجمل شاہ یوسفزئی اور عبداللہ شاہ بغدادی نے شرکت کی مقررین نے بدر منیر کو شاندار الفا ظ میں خراج تحسین پیش کی اور اٴْن کی مغفرت کیلئے دٴْعا کی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بدر منیر کی یادگار فلموں کی فسٹیول کا انعقاد کریں اور اٴْن فلموں کو بین الاقوامی سطح پر متعاراف کرانے کیلئے اقدامات اٴْٹھائیں۔