بیجنگ میں فضائی آلودگی کے پیش نظر نیلا الرٹ جاری

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:12

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء)بیجنگ میں آئندہ چوبیس گھنٹوںمیں مزید دھند جاری رہنے کے پیش نظر نیلا الرٹ جاری رکھ دیا جائیگا٬بیجنگ کے محکمہ تحفظ موسمیات معائنہ سنٹر کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ بیان کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں فضائی آلودگی کے غالب رہنے کا امکان ہے٬آلودگی جمعہ کی رات تک جاری رہے گی٬متوازن موسم کیمیائی اجزاء کو منتشر کرنے میںبھی مددگار نہیں ہوگا٬مقامی شہریوں گھروں سے باہر نہ نکلنے اور ماسک پہننے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جبکہ اگر بازار جانے کی ضرورت محسوس ہوتو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تعمیراتی کام کرنے والی کمپنیوں اور کارخانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گیسوں کے اخراج میں کمی لائی جائے۔(خ م)