حیدرآباد٬ کمشنر ٬ ڈپٹی کمشنر اورمیئر کا محرم کے موثر سیکیورٹی انتظامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:44

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) گذشتہ روز ڈویزنل کمشنر حیدرآباد قاضی شاہد پرویز ٬ میئر حیدرآباد طیب حسین اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد معتصم عباسی نے عاشورے کے روز صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی کے موثر انتظامات کی وجہ سے محرم الحرام کا عشرہ خیریت سے گذرنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت متعلقہ افسران اور عملے کو انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔

انہوں نے ماتمی جلوسوں کی خود نگرانی کرتے ہوئے مختلف علاقوں اور ہسپتالوں کا تفصیلی دورا کیا اور ہسپتالوں میں آنے والے زخمی عزاداروں کے فوری علاج اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا حکم دیا جبکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہسپتال ٹانگا اسٹینڈ پھلیلی کے ایم ایس کی غیر موجودگی پر ڈویزنل کمشنر حیدرآباد نے متعلقہ حکام کو انکے خلاف کاروائی کرنے کی سفارش کی ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انہوں نے وہاں عزاداروں کیلئے لگائی گئی فرسٹ ایڈ میڈیکل کیمپ پر جاکر موجودہ عملے اور ادویات کا بھی معائنہ کیا تاکہ بلا کسی روک تھام کے عزاداروں کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر بلدیاتی اداروں کے صوبائی وزیر جام خان شورو بھی انکے ہمراہ جلوسوں کی نگرانی کی ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈاکٹرز اور ہسپتالیں بیمار لوگوں کی جان کی حفاظت اور صحت یابی کیلئے ہیں اس لیے مریضوں کی بلا تفاوت خدمت کی جائے اور حکومت سندھ کی جانب سے عوام کی فلاح کیلئے ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

دورے کے دوران ڈی آئی جی حیدرآباد خادم حسین رند ٬ ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ نے ماتمی جلوسوں ٬ امام بارگاہوں اور کربلا کے شہداء کی یاد میں عاشورے والے جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمراز کے ذریعے نگرانی کرتے ہوئے امن امان کی صورتحال پر ضابطہ رکھا جبکہ عزادار مقرر راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہوئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور پولیس کی جانب سے حفاظت کیلئے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :