ْحجرہ شاہ مقیم٬مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں اور عورت سمیت 5افراد جاں بحق٬ 7 افراد شدید زخمی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:42

حجرہ شاہ مقیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں اور ایک عورت سمیت 5افراد جاں بحق٬7افراد شدید زخمی٬صدیق کے گھر مہمان آئے ہوئے تھے کہ اچانک دو منزلہ مکان کی دونوں چھتیںگر گئیں۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق سول ہسپتال انوار شہید کالونی کے نزدیک مدینہ ٹائون میں گذشتہ روز ماشکی محمد صدیق کے گھر اس کی بیٹی ٬داماد اور بچے بھی آئے ہوئے تھے کہ صدیق کی غیر موجودگی میں گھر کی دوسری منزل پر جب کچھ افراد کھانے کھا رہے تھے تو دوسری منزل کی چھت نیچے آ گری جس سے زور دار دھماکے سے پہلی منزل کی چھت بھی زمین بوس ہو گئی اور اس کی زد میں آنے والے لطیف عرف بائو عمر 22سال۔

علی حمزہ عمر 6ماہ۔صدیق کا بھائی محمد حنیف عمر 45سال۔حنیف کی بیوی افعت بی بی عمر 50سال اور عبدالرحمان ولد محمد حنیف عمر دو سال موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ سلیم٬ شفیق٬ شکیل٬ راشدہ٬ذیشان اور روبینہ شدید زخمی ہیں جن کو اوکاڑہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے٬ جائے حادثہ پر قیامت صغری کامنظرتھا اور لوگ بھی روتے اور چیختے پکارتے رہے ٬ریسکو کی ٹیمیوں کی بروقت کارروائی سے زخمیوں کو جلد ہسپتال پہنچادیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :