مہمند ایجنسی٬موٹر سائیکل اور کارمیں تصادم٬ خاتون سمیت 2 افراد زخمی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:42

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) موٹر سائیکل اور کارمیں تصادم۔ خاتون سمیت 2 افراد زخمی٬ ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل خویزئی خاپخ کے مقام پر موٹر سائیکل اور موٹر کار کے درمیا ن تصادم ہواجس میں 2 موٹر سائیکل سوارسجاد اورزوجہ سجاد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

جنہیں فوری طور پر ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی اور بعد میں پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ دونوں میاں بیوی تحصیل خویزئی میں سکول ٹیچرز تھے اور ڈیوٹی دینے کے بعد گھر جا رہے تھے کہ باجوڑ سے آنے والے موٹر کار کے ساتھ حادثے میں زخمی ہو گئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعہ کی رپورٹ درج کر کے موٹر سائیکل اور موٹر کار کو اپنی تحویل میں لے لیا اور ڈرائیور کوحراست میں لیکرواقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :