کمالیہ٬ ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر 22افراد کیخلاف مقدمات درج٬ 44گرفتار٬ 50موٹرسائیکلیں بند

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:42

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے والے 22افراد کے خلاف مقدمات درج 44افراد گرفتار٬ 50موٹرسائیکلیں بند۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی کمالیہ مہر محمد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف ہماری بنائی گئی موبائل ٹیموں نے خصوصی کاروائیاں کی ہیں۔ جس کے نتیجہ میں تھانہ سٹی کمالیہ اور تھانہ صدر کمالیہ میں 22افراد کے خلاف خلاف ورزی کیے جانے پر مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔ اور موقع سے 44افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور پچاس کے قریب موٹرسائیکلیں بھی بند کی گئی ہیں۔