چیف جسٹس آف پاکستان متعدد بار حکمرانوں کی بادشاہت کے متعلق ریمارکس دے چکے ہیں‘ عابد حسین صدیقی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان متعدد بار حکمرانوں کی بادشاہت کے متعلق ریمارکس دے چکے ہیں لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی عوام کو جمہوریت کے ثمرات نہیں مل رہے گڈ گورنس کے دعوے کھوکھلے ہیں ٬ نواز شریف نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا اور محاز آرائی کی سیاست کو فروغ دیا ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف بادشاہت کا خواب چھوڑ کر عوامی نمائندگی کریں٬ موجودہ سیاسی بحران میں سب سے زیادہ اہم کردار پیپلزپارٹی نے اد ا کیا ہے مسلم لیگ ن اپنی غلطیوں پر قوم سے معافی مانگے اور آئندہ جمہوری حکومت کو جمہوری انداز میںہی چلایا جائے٬ ون فیملی شو چلانے کی بجائے ن لیگ اپنے کارکنوں کو عزت دے اور ان کو پارٹی معاملات میں اہمیت دی جائے٬ شریف برادران کی من مانیوں کی وجہ سے ان کی جماعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ٬ نوازشریف تین سالوں میں عوام کو کچھ نہیں دے سکے۔

(ایم سلیمان)

متعلقہ عنوان :