Live Updates

عمران خان کی قیادت میں پوری قو م اسلام آباد کو بند کرنے کے لئے تیار بیٹھی ہے‘ نسیم زہرائ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی خواتین رہنمائوں نسیم زہراء نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پوری قو م اسلام آباد کو بند کرنے کے لئے تیار بیٹھی ہے اور جس وقت عمران خان کا حکم آئے گا تو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اسلام آباد کی طرف دکھائی دے گا پانامہ لیکس کی تحریک اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے اور حکمرانوں کے اقتدار کے دن بھی گنے جا چکے ہیں آنے والا عمران خان کا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ میں وہ واحد خاتون ہوں جس نے ماضی میں بھی پی ٹی ا٬ْی کے 126دن کے دھرنے میں شرکت کی تھی اور میں ایک لمحے کے لئے بھی دھرنے کو چھوڑ کر نہیں آئی تھی ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کررہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہماری یہ جدوجہد رنگ لانے والی ہے اور پی ٹی آئی حکومت میں آنے والی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :