عاشورہ محرم الحرام کاپرامن گزرنے پر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے‘ علامہ احمد لدھیانوی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) اہلسنّت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمدلدھیانوی نے کہاکہ عاشورہ محرم الحرام کاپرامن گزرنے پر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے٬اب وہ وقت دور نہیں جب ملک سے فرقہ واریت اورمذہب کے نام پر قتل و غارت ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی٬کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گردی میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں٬اہلسنت والجماعت ایک پرامن جماعت ہے جو دہشت گردی اورقتل و قتال کی بھرپورمذمت کرتی ہے٬محرم الحرام میں اہلسنت والجماعت کے رہنماوں اور کارکنان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپورتعاون کیا ہے٬علامہ احمدلدھیانوی نے مزید کہاکہ حکومت فرقہ واریت کے مکمل خاتمہ کے لیے مقدس ہستیوں کے کی گستاخی پر سخت قانون سازی کرے٬صحابہؓ کرام و اہلبیت عظامؓ کے گستاخ کے لیے سزائے موت کا اعلان کیا جائے٬فرقہ واریت اور دہشت گردی سے بالا تر ہوکر اہلسنت والجماعت اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :